پاکستان اور روس کے درمیان 10 ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے اختتام پر اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکولز پر دستخط ہوں گے

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان 10 ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے اختتام پر اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکولز پر جمعرات کو دستخط ہوں گے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیر توانائی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے تھے، روسی وزیر توانائی نے پی …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان 10 ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے اختتام پر اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکولز پر جمعرات کو دستخط ہوں گے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے روسی وزیر توانائی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے تھے، روسی وزیر توانائی نے پی این سی اے میں منعقدہ خصوصی کنسرٹ میں بھی شرکت کی،

روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف نے فنکاروں اور گلوکاروں کی پرفارمنس کو سراہا، کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا گیا، تقریب میں روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارت ثقافت سمیت وفد کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، کنسرٹ میں روس سے آئے فنکاروں نے روسی ثقافت کا شاندار مظاہرہ کیا جس کو شرکاء نے خوب سراہا،

کنسرٹ میں ڈارک آئیز، پیڈلرز اور دیگر کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کی گئیں، روسی فوک کلچر کے ساتھ ساتھ پاکستانی موسیقی کی دُھنیں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں، تقریب میں موجود پاکستانی اور روسی شرکاء دونوں ممالک کے فوک کلچر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید خبریں