پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرآئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرآئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون اور محمد بلال ستی ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30جنوری 2017ءکو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں مختلف ممالک کے عہدیداران حصہ لیں گے۔ مختلف ممالک کی جانب سے نامزدگی آنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد بلال ستی سینئر نائب صدر اور یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے عہدے کےلئے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدارت کےلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سید سلطان شاہ جو کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دو مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ 30 جنوری کو ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔