24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان بھوٹان کو ہرا کر ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ...

پاکستان بھوٹان کو ہرا کر ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، معین احمد کے 2، مدثر اور افتخار نے ایک، ایک گول کیا

- Advertisement -

کھٹمنڈو۔28 اکتوبر(اے پی پی) پاکستانی ٹیم بھوٹان کو ہرا کر ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے لاسٹ فور میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، معین احمد نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، مدثر نذر اور افتخار احمد نے ایک، ایک گول کیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو زیر کر کے ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھوٹان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا، میچ کے 20ویں منٹس میں مدثر نے گول کر کے پاکستان کو بھوٹان کے خلاف برتری دلائی، تین منٹس بعد افتخار احمد نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 29ویں منٹس میں معین احمد نے گول کر کے مقابلہ 3-0 گولز کر دیا اور بھوٹان پر دباﺅ مزید بڑھا دیا، 42ویں منٹس میں معین نے دوسرا گول کر کے سکور 4-0 گولز کر دیا اور پاکستان کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح پاکستان نے بھوٹان کو 4-0 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں