پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 18 اور 19 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے

قومی ہاکی چیمپئن شپ ، پیر کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گا

کراچی۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 18 اور 19 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی جونیئر ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں 18 اور 19 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کئے جائیں گے،جس میں سندھ اور بلوچستان بھر سے جونیئر ہاکی کھلاڑی شرکت کریں گے

جبکہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک پنجاب،کے پی کے،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھر سے آنے والے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہوں گے، تمام کھلاڑیوں کو ایف آر سی،ب فارم اور شاختی کارڈ کے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں جبکہ ٹرائلز میں یکم جنوری 2002 یا اسکے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔