پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھیجوایا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی یا پشاور میں لگایا جائے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے موسم سرد ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 23دسمبر سے بند کیا ہے اور فیڈریشن نے …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھیجوایا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی یا پشاور میں لگایا جائے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے موسم سرد ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 23دسمبر سے بند کیا ہے اور فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی یا پشاور میں4جنوری 2017ءسے لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن پی ایس بی کی اجازت کے بعد قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی یا پشاور میں لگایا جائیگا۔

Leave a Reply