پاکستان رینجرز (سندھ)اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کا مشترکہ آپریشن ،منشیات فروش گرفتار،آئس،ہیروئن اور چرس برآمد

کراچی۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان رینجرز (سندھ)اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کا انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی بلدیہ ٹائون کے علاقے داد گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات فروش الہی بخش کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے 5.200کلوگرام آئس، 1.700کلو گرام ہیروئن، 486عدد نشے والی گولیاں اور630گرام چرس برآمد کر لی۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات مزیدقانونی کاروائی کیلئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔