پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان، 100انڈیکس میں 834.01پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 834.01پوائنٹس کی کمی کے بعد161102.92پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 475کمپنیوں کے 664.08ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 25.85ارب روپے تھی،144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،289کی قیمت میں کمی اور42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 267.15پوائنٹس کی کمی کے بعد49178.66 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 834.01پوائنٹس کی کمی کے بعد161102.92پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 475کمپنیوں کے 664.08ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 25.85ارب روپے تھی،144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،289کی قیمت میں کمی اور42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 267.15پوائنٹس کی کمی کے بعد49178.66 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 1485.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد231230.30پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.48ارب روپے کالین دین ہوا۔گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کام کے 76522003حصص،کے الیکٹرک 64105243حصص اوربینک مکرامہ کے 61291303حصص کا لین دین ہوا۔خالدسراج ٹیکسٹائل ملز،ساریٹو سپننگ ملز اورسیف ٹیکسٹائل سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔