لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ دورے کا مقصد فرنیچر کی صنعت میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفد پاکستان کے فرنیچر کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں، جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور …
پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد5 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گیا

مزید خبریں
لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ دورے کا مقصد فرنیچر کی صنعت میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وفد پاکستان کے فرنیچر کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں، جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے کے لیے معروف چینی مینوفیکچررز، برآمد کنندگان اور ٹیکنالوجی سپلائرز کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ دورے کے دوران ڈیزائنوں کی جدت، ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی جس سے پاکستان کی فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خودکار پیداواری نظام میں چین کی اعلی مہارت ان مقامی فرموں کے لیے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے جو اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی خواہاں ہیں۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وفد بزنس ٹو بزنس نیٹ ورکنگ سیشنز میں بھی شرکت کرے گا اور جدید ترین مشینری، سپلائی چین میکانزم اور ایکسپورٹ ماڈلز کا مطالعہ کرنے کے لیے صنعتی پارکوں کا دورہ کرے گا۔






