پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.69 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.69 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2952 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.69 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10972 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.69 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2952 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.69 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10972 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.49 بلین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.24بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 907.79 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 36.20 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 6.26 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 2.16 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply