پاکستان نے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196 رنز سے ہرا دیا

برسبین ۔10 جنوری (اے پی پی) بابر اعظم، شرجیل خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں …

برسبین ۔10 جنوری (اے پی پی) بابر اعظم، شرجیل خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹور میچ میں 196 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 334 رنز بناکر کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ میں کامیابی کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی ٹیم 36.2 اوورز میں 138 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 98، شرجیل خان 62، عمر اکمل 54 اور شعیب ملک 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی طرف سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین 3,3 وکٹوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply