اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے۔ اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد …
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے۔ اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ اجلاس میں 3 جنوری سے لاہور میں شروع ہونے والی تیسری قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی








