پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 31 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد ۔ 26دسمبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے، اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک …

اسلام آباد ۔ 26دسمبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے، اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ اجلاس میں 3 جنوری سے لاہور میں شروع ہونے والی تیسری قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Leave a Reply