پاکستان کا بھارت کی جانب سے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے پر سخت افسوس اور مایوسی کا اظہار

foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کی جانب سے نابینا افراد کے لئے تیسرے ٹی-20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے پر سخت افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ یہ ٹورنامنٹ 5 تا 17 دسمبر 2022 کو بھارت میں کھیلا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی کھلاڑی خصوصی اہمیت کے حامل بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے موقع سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ اقدام خصوصی افراد کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لئے ہندوستان کی غیر حساسیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ہم نے اس حوالے سے اپنی مایوسی سے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے۔