پاکستان کا سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم

Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان نے سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی ان کوششوں کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے جس کا مقصد جدہ میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان قلیل مدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے اور تنازعہ سے متاثرہ لوگوں کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مذاکرات سے قبل سہولت فراہم کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان سوڈان کی صورتحال کے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سیاسی حل کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔