اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم سہرفرست ہے جبکہ پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،تفصیلات اور پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیلنے کے بعدسوئی نادرن گیس پائپ لائنز اورپاکستان واپڈا کی ٹیمیں8 ، 8 پوائنٹس …
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم سہرفرست ہے ‘ پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم سہرفرست ہے جبکہ پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،تفصیلات اور پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیلنے کے بعدسوئی نادرن گیس پائپ لائنز اورپاکستان واپڈا کی ٹیمیں8 ، 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن نمبر پر ہیں ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 مختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، نیشنل بینک آف پاکستان ، پی آئی اے، پاکستان واپڈا ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز ، حبیب بینک ،یونائیٹڈ بینک خان ریسرچ لیبارٹریز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔








