پاکستان کے فرحان محبوب نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے فرحان محبوب نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں فائنل میچ فرحان محبوب اور ہانگ کانگ کے لی آﺅ کے درمیان کھیلا گیا اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان کے فرحان محبوب نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں …

پاکستان کے فرحان محبوب نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں فائنل میچ فرحان محبوب اور ہانگ کانگ کے لی آﺅ کے درمیان کھیلا گیا

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) پاکستان کے فرحان محبوب نے پریذیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جمعہ کو فائنل میچ فرحان محبوب اور ہانگ کانگ کے لی آﺅ کے درمیان کھیلا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میںفرحان محبوب نے تین کے مقابلہ میں 2 گیم سے کامیابی حاصل کی۔ صدر مملکت ممنون حسین اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکر دگی کا مظاہر کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان جو پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق ورلڈ چیمپئنز جہانگیر خان اور قمر زمان، غیر ملکی سفرائ، اعلیٰ فوجی اور سول حکام کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی یہ میچ دیکھا۔ یہ ٹورنامنٹ 30 دسمبر کو شروع ہوا تھا جس میں ہانگ کانگ اور مصر سمیت 10 غیر ملکی اور کل 48 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply