پاکستان ہاکی فیڈریشن، جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہوئے

Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

کراچی۔19مارچ (اے پی پی):جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی جونیئر ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئے مزکورہ ٹرائلز کی نگرانی پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان،اولمپیئن ناصر علی , اولمپیئن شکیل عباسی،انٹرنیشنل لئیق لاشاری نے کی۔ٹرائلز میں سندھ اور بلوچستان بھر سے 75 سے زائد جونیئر ہاکی کھلاڑیوں نے شرکت کی.

اس دوران قومی ٹیم کے سابق کوچ و انٹرنیشنل کھلاڑی رانا ظہیر احمد بابر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دوسرے مرحلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک پنجاب،کے پی کے،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھر سے آنے والے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہونگے۔تمام کھلاڑیوں کو ایف آر سی, ب فارم اور شاختی کارڈ کے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات کی ہیںجبکہ ٹرائلز میں یکم جنوری 2002 یا اسکے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔