پاک فوج نے یوم پاکستان 23 بھر پور انداز سے منانے کی تیاریاں شروع کردیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے یوم پاکستان 23 بھر پور انداز سے منانے کی تیاریاں شروع کردیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے یوم پاکستان 23 بھر پور انداز سے منانے کی تیاریاں شروع کردیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔1مارچ (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ کو بھر پور انداز سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ایک قوم ایک منزل کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ کے لئے باقاعدہ پرومو جاری کیا گیا ہے۔ جس کا محور پاکستان کا نقشہ، قومی پرچم اورقومی یکجہتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے گزشتہ ہفتے اپنی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج” یوم پاکستان” 23مارچ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ پریڈمنعقد کرے گی۔اس سال یوم پاکستان کا مقصدایک قوم، ایک منزل ہوگا ۔