پت جھڑ نے پارکس کی خوبصورتی کو دوچند کر دیا، سیاح بڑی تعداد میں پارکوں میں پہنچ گئے، رپورٹ

136
پت جھڑ نے پارکس کی خوبصورتی کو دوچند کر دیا، سیاح بڑی تعداد میں پارکوں میں پہنچ گئے، رپورٹ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان میں موسم خزاں کی آمد نے اسلام آباد کے روز اینڈ جیسمین گارڈن، لاہور کے پُرسکون چھانگا مانگا جنگل اور کراچی کے دلفریب باغ ابن قاسم سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موجود دیگر خوبصورت پارکوں کے دلکش نظاروں کو دو چند کر دیا، سیاح ؓڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کرنے لگے اور پت جھڑ کے حسین موسم کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

موسم خزاں کے دوران پاکستان کے دلکش پارکوں کی سحر انگیز خوبصورتی میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے ، ملک کے مشہور سر سبز اور خوبصورت مقامات میں اسلام آباد کے روز اینڈ جیسمین گارڈن، لاہور شالیمار گارڈن اور کراچی کا باغ ابنِ قاسم کے نام نمایاں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق موسم خزاں حسین مناظر کو سنہری رنگوں میں بدل دیتا ہے۔

پارک میں موجود ایک کارکن نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ پاکستان کے خزاں کے موسم کے دوران، کئی وادیاں دلکش نظاروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جن کو "ریڈ ارتھ” کا نام دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد شہر کے ایک مقامی رہائشی نے کہا کہ یہ دلکش مناظر سیاحوں کو بڑی تعداد میں اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، جو خود کو فطرت کی خوبصورتی میں ڈبونے، یادگار لمحات کو قید کرنے اور شہری افراتفری سے بچنے کے لیے بے چین ہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ لاہور کے پارکوں اور خاص طور پر چھانگا مانگا کے سنہری پتے مجھے کشمیر کی خوبصورتی کی یاد دلاتے ہیں جبکہ فہد صدیقی نے کہا کہ خزاں کراچی کے پارکوں میں زندگی لاتی ہے۔ پت جھڑکے حسین اور دلکش نظارے ناقابل بیان مناظر تشکیل دیتے ہیں اور فطرت سے پیار کرنے والا کوئی بھی شخص سنہری نظاروں میں کھو جاتا ہے۔