پروٹیز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 118 رنز سے ہرا کر سیریز3-0 سے کلین سویپ کر لی

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پروٹیز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 118 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، سری لنکن ٹیم اپنی دونوں اننگز میں میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں ناکام رہی، میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پروٹیز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 118 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا، سری لنکن ٹیم اپنی دونوں اننگز میں میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے میں ناکام رہی، میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 131 رنز پر ڈھیر ہوئی تو اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، دوسری اننگز میں بھی سری لنکن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 177 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، دیمتھ کرونارتنے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویان پارنیل نے 4 اور اولیور نے 3 وکٹیں لیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 426 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی۔ ڈومینی میچ اور ڈین ایلگر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply