پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، عامر نواز

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن محمد عامر نواز نے کہا ہے کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایونٹ (آج) جمعہ سے شروع ہوگا جس میں ملکی اور غیر ملکی سمیت 48 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں ہانک کانگ کے لیوایو ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ مین راﺅنڈ میں 8 غیر ملکی اور 4 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش کپ کا پری کوالیفائنگ راﺅنڈ (آج) جمعہ کو مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم جنوری سے 2 جنوری 2017ءتک جبکہ مین راﺅنڈ 3 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔