پریمیئر لیگ،فلہم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 0-1 سے ہرا دیا

لندن۔24جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں فلہم نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ہرا دیا۔ یہ فلہم کی لیگ میں نویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں فلہم اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔

میچ میں فلہم کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول سکور کیا۔ فلہم کی طرف سے یہ گول ہیری کین نے 45ویں منٹ میں سکور کیااور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف ایک گول کی برتری دلا دی۔ میچ کے پہلے ہاف پر فلہم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی فلہم کی لیگ میں 9 فتوحات ہوگئی ہیں تاہم وہ 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7ویں نمبر پر موجود ہے۔