پشاور،پرائم منسٹرخواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا

فٹبال ٹورنامنٹ

پشاور۔ 03 جون (اے پی پی):پرائم منسٹر خواتین یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام خیبرپختونخوا فٹ بال کے ٹرائلز کے لیے تاریخ اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا میں 6 سے 8جون تک مردان سپورٹس بورڈ میں ٹرائلز ہونگے جبکہ نو جون سے گیارہ جون تک شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ٹرائلز ہونگے سوات ریجن کے لیے 12سے 14جون تک سوات پبلک سکول جونئیر برانچ نیو کلے ہزارہ ریجن کے لیے15سے17جون تک ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں ہونگے ساؤتھ ریجن خیبرپختونخوا کے بنوں اور کوہاٹ میں18جون کو بنوں ایف ای ایف بنوں گرلز ڈگری کالج بنوں ٹاؤن شپ اور انیس تاریخ کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ کے ٹرائلز ہونگے,

پروگرام خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف چارسدہ ارگنائز کریگی جہاں پر سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ اور ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی چارسدہ و آرگنائزنگ سیکرٹری پرائم منسٹر فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ فی میل پروگرام شبانہ خٹک کے زیر نگرانی ہونگے شبانہ خٹک کے مطابق پروگرام میں15سال سے25سال کی بچیاں حصہ لینے کی اہل ہوگی جبکہ پاکستان میں کسی بھی شعبے میں سپورٹس کوٹہ پر کام کرنے والی خواتین حصہ لینے کی اہل نہیں ہوگی آرگنائزنگ سیکرٹری شبانہ خٹک خود پاکستان انٹرنیشنل اتھلیٹ رہ چکی ہیں انہوں نے کامن ویلتھ گیمز, ورلڈ یونیورسٹد گیمز, ورلڈ وومن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں

انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کو میگا سپورٹس پروگرام کے لیے پورے خیبر پختونخوا میں ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے میں ان چھپے حقیقی مستحق ٹیلنٹ کو اجاگر کریں جنکو آج تک کوئی موقع نہیں ملا ہے اور نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا سے اوجھل ہیں ہم انکو موقع دے کر پالش کرکے انکو خیبرپختونخوا, ہائیرایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کرینگے تاکہ وہ علاقے, صوبے,ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان کا نام روشن کریں.