پشاور ، بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار

پشاور کی تھانہ متنی پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):پشاور کی تھانہ متنی پولیس نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعیدالرحمان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی افتخار احمد نےخفیہ اطلاع ملنے پردیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی اسلحہ سمگلر فضل سبحان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گروہ سے ہے جو گاڑی کے زریعے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔کارروائی کے دوران گاڑی سے تین عدد رائفل، ایک عدد کلاشنکوف، پانچ عدد پستول جبکہ 4880 مختلف بور کے کارتوس سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش اسلحہ وایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں