پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ ، راجہ بشارت اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

79
ٹرینی ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عالیہ حمزہ ، راجہ بشارت اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور کرلی ہے ۔پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی نے کہا کہ میرے موکل پر ٹیکسلا میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے، درخواست گزار پر سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف الزام بے بنیاد ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت نے راجہ بشارت کو تین نومبر تک ضمانت دے دی ۔اسی طرح عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے دونوں خواتین کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔