اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پنجاب انرجی ایفیلشینسی اینڈ کنزویشن ایجنسی (پی ای ای سی اے ) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی( ٹویٹا) کے باہمی اشتراک سے 12 ٹرینرز کو تربیت کےلئے جرمنی بھیجا جائے گا جہاں پر وہ شمسی توانائی کے حوالے سے 45روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ ٹریننگ کا مقصد صوبے میں شمسی توانائی سے بھرپور استفادہ ہے تاکہ صوبہ …
پنجاب انرجی ایفیلشینسی اینڈ کنزویشن ایجنسی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پنجاب انرجی ایفیلشینسی اینڈ کنزویشن ایجنسی (پی ای ای سی اے ) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی( ٹویٹا) کے باہمی اشتراک سے 12 ٹرینرز کو تربیت کےلئے جرمنی بھیجا جائے گا جہاں پر وہ شمسی توانائی کے حوالے سے 45روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ ٹریننگ کا مقصد صوبے میں شمسی توانائی سے بھرپور استفادہ ہے تاکہ صوبہ کے نوجوانوں کواس حوالے سے تربیت دی جاسکے ۔ٹویٹاکے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ماسٹر ٹرینرز صوبہ بھر کے تین ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے جو بلا معاوضہ دی جائے گی








