پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دیتے ہوئے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں گزشتہ روزرات ہو گیا ہے اور چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔