شیخوپورہ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 88 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ 17ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54ہزار550لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔
مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع اشیاء جن میں 35.9 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء خورد نوش 1 لیٹر باربی کیو سوس سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔