لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے اور اس میں پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات اور مثبت کردار کی تعریف کی جانی چاہیے۔نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دی اور معاملات حل کرنے کی سنجیدہ کوشش …
پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے، اس میں صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات اور مثبت کردار لائق تحسین ہے،صدرلاہور چیمبر

مزید خبریں
لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے اور اس میں پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات اور مثبت کردار کی تعریف کی جانی چاہیے۔نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دی اور معاملات حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی، جس کی بدولت پنجاب میں کاروباری سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہیں۔
پریس کانفرنس میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، سابق سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ریاض شاہد تاجک، عامر علی، سید سلمان علی، آصف ملک، رانا نثار اور وائس چیئرمین پیاف نصر اللہ مغل بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عصمت اللہ نیازی، نبیل طارق اور باو عرفان شریک ہوئے۔صدر لاہور چیمبرنے کہاکہ پنجاب میں صورتحال کو بروقت سنبھالنا خوش آئند ہے۔








