پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام “پنجاب ثقافت دیہاڑ ” منایاگیا

سرگودھا۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام پنجاب ثقافت دیہاڑ شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس دن کا بنیادی مقصد دنیائے عالم اور خصوصاً نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافت سے آشنائی دلانا ہے تاکہ اس دھرتی کی اہمیت کو اُجاگر کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں لوک موسیقی، لوک رقص، دیہی رہتل، مقابلہ مصوری و نمائش، کتابوں کی نمائش، گھوڑا رقص، بگھی، روایتی کھیل، روایتی لباس، ناٹک، ثقافتی ریلی اور بہت سی رنگارنگ تقریبات صبح9 بجے سے جاری رہیں۔ کمشنر سرگودھا ڈویڑن محمد اجمل بھٹی سمیت دیگر سربراہان ادارہ جات کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ، فنکار اور دیگر خاص طور شرکت کی۔