پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر میر نعیم عمرانی

کوئٹہ۔5فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر میر نعیم عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی شروع سے حمایت کرتا ہے جو عالمی ادارے کی قرار دادوں کے عین مطابق ہے ۔کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کے بغیر امن ممکن نہیں،

تفصیلات کے مطابق کچھی ڈھاڈر میں ملک بھر کی طرح 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر میر نعیم عمرانی اور ڈی ڈی ای او ڈھاڈر منیر احمد رند کی قیادت میں گورئمنٹ بوائز ہائی اسکول رند علی سے نکالی گئی ریلی میں طلباءاساتذہ سیاسی سماجی قبائلی شخصیات صحافی برداری شریک تھے

طلباء نے کشمیر پاکستان کا شہ رگ اور بھارت مردہ باد کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی ڈھاڈر پریس کلب پہنچی ریلی شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر میر نعیم عمرانی ڈی ڈی ای او ڈھاڈر منیر احمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باپ کو اجاگر کرتا ہے آج کے دن 75 سال قبل ہندوستان نے اپنی فورسز کی طاقت سے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا جموں کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ایک بین الااقوامی سطح تنازعہ ہے اس تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں موجود ہے ۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیئے غیر متزلزل عزم کو آج سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑ رہے پیں کشمیری عوام اپنے لہو سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ہندوستان ریاستی جبر وتشد کے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے پورے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوگا، ریلی کے دوران پولیس اور لیویز فورس نے سخت نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات سنبھالے ہوئے تھے۔