پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،2زخمیوں سمیت3ملزمان گرفتار

65

کراچی۔ 14 جنوری (اے پی پی):حسن اولیا لیاری ندی کے قریب پاک کالونی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2زخمیوں سمیت3ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 غیر قانونی پستول، 6 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد عرف بادشاہ،تنویر (زخمی)اورافتخارشامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش سٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کاآغاز کردیاہے۔