پولیس لائن ایبٹ آباد میں بی ون ورکشاپ کے اختتام پر امتحان کا انعقاد

99

ایبٹ آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آبا د عمر طفیل کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نزیر اور ان کی ٹیم نے پولیس لائن ایبٹ آباد میں بی ون ورکشاپ کا امتحان لیا۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق بی ون ورکشاپ کے امتحان میں کل 216 پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ 3 روزہ بی ون ورکشاپ کے ا ختتام پرپولیس اہلکاروں سے بیسک کمپیوٹر، جیو ٹیگنگ، رجسٹرات، ابتدائی طبی امداد اور بی ڈی یو سے متعلق امتحان لیا گیا۔