پہلی قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلےکل ہوں گے

Pakistan Squash Federation
Pakistan Squash Federation

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر پہلی قائد اعظم سکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل (بدھ کو) مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

چیمپئن شپ میں مختلف ایج کیٹگریز کے بوائز اور گرلز مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں بوائز انڈر 9، انڈر11، انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور بوائز انڈر 19 جبکہ گرلز انڈر 15 اور گرلز انڈر 19 کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کے مقابلے 7 جون تک جاری رہیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔