اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 6.81ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.75ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،نومبرمیں ملک میں 1.42ملین ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 1.50ملین ٹن کے مقابلہ …
پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں اضافہ
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 6.81ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.75ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،نومبرمیں ملک میں 1.42ملین ٹن پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 1.50ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 1.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پیٹرول کی فروخت کاحجم 3.24ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.18ملین ٹن کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں پیٹرول کی فروخت کاحجم 0.61ملین ٹن ریکارڈکیاگیاجواکتوبرکے 0.66ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 0.67ملین ٹن کے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت کاحجم 3.02ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.89ملین ٹن کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے،نومبرمیں ملک میں 0.68ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے 0.71ملین ٹن کے مقابلہ میں 4فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 0.79ملین ٹن کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.10ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.31ملین ٹن کے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پی ایس اوکے پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 2.91ملین ٹن ریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.12ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصدکم ہے۔ اٹک پیٹرولئیم لیمیٹڈ کے پیٹرولئیم مصنوعات کاحجم مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 0.56ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے۔مالی سال کے پہلے 5ماہ میں حیسکول کی پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.20ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔









