پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن مہم کا انعقاد

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن مہم کا انعقاد کیا جس میں سٹاف نے انسانیت کی خدمت اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کے تحت خون کے عطیات دیئے

لاہور۔9جون (اے پی پی):تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون عطیہ کرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن مہم کا انعقاد کیا جس میں سٹاف نے انسانیت کی خدمت اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کے تحت خون کے عطیات دیئے۔

پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت کی خدمت کی عظیم ترین مثالوں میں سے ایک ہے اور عطیہ کیا جانے والا خون کا ہر قطرہ کسی ضرورت مند، بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے زندگی کی امید بن سکتا ہے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے پی آئی ٹی بی اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مہم کے اختتام پر تمام شراکت داروں نے مستقبل میں بھی انسان خدمت کے ایسے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں