اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 61ارب 31کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، جن میں سے 35 ارب 61کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 90ارب12 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 61 ارب 31 کروڑ روپے جاری جبکہ 35 ارب 61 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔