ملتان۔ 03 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 30نومبر2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 51لاکھ 33ہزار620گانٹھ کپاس آئی۔ 30نومبر2024تک 51 لاکھ90ہزار725گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57ہزار105گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 1.10فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں …
پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کر دیئے

مزید خبریں
ملتان۔ 03 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 30نومبر2025تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 51لاکھ 33ہزار620گانٹھ کپاس آئی۔ 30نومبر2024تک 51 لاکھ90ہزار725گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57ہزار105گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 1.10فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 23لاکھ 49ہزار247گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل24لاکھ59ہزار684گانٹھ کپاس سے1لاکھ10 ہزار437گانٹھ کم ہے۔
پنجاب میں کمی کی شرح4.49فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27لاکھ84ہزار 373گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل27لاکھ31ہزار41گانٹھ کپاس سے 53 ہزار332گانٹھ زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 1.95فیصدرہی۔ 30نومبر2025تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے49لاکھ76ہزار193گانٹھ روئی تیارکی گئی۔ ملک میں 385جننگ فیکٹریاں آپر یشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 1 لاکھ 72ہزار600گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 42لاکھ 93ہزار763گانٹھ روئی خرید کی ہے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP) نے کاٹن سیزن 2025-26میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 206جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور22لاکھ61ہزار354گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 30نومبر2025تک 33ہزار754گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 15ہزار568گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 1لاکھ25ہزار 238گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 31 ہزار872گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ88ہزار390گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 33ہزار804گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 1لاکھ502گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ76ہزار342گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 91ہزار943گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 3لاکھ14ہزار922گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپورمیں 3لاکھ70ہزار076گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 6لاکھ8ہزار586گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
ضلع سانگھڑمیں 12لاکھ28ہزار 549گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 70 ہزار100گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 79ہزار450گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 2لاکھ24ہزار,777گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ24ہزار741گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3لاکھ25ہزار978 گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار600گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ43ہزار156گانٹھ کپاس اورصوبہ بلوچستان میں 1لاکھ73ہزار790گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک6لاکھ 67ہزار257گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔








