پی ٹی آئی کی سیاست آدھی تیتر آدھے بٹیر والی کہانی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

70
Barrister Aqeel Malik

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن نہیں، صرف کندھے درکار ہیں، ان کی سیاست آدھی تیتر آدھے بٹیر والی کہانی ہے، وہ قیادت بھی خود اور فیصلے بھی مرضی کے چاہتے ہیں ۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایوان میں حاضری لگا کر مراعات حلال کریں اور پھر واک آئوٹ کر جائیں،یہ کیسی سیاست ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کی من مانی کی سیاست اب نہیں چلے گی، اگر واقعی اپوزیشن کا شوق ہے تو پہلے جمہوریت کےاصول سیکھ کر آئیں۔