پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج، ملک کی عزت و وقار کے ساتھ سازش اور کھیل ہے، نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

86

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بار بار کیوں احتجاج کی کال ایسے وقت اور دن دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں۔ نائب وزیر اعظم کے آفس کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج، ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے وہ 14 اکتوبر کو چینی وزیر اعظم کا دورہ ہو، 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او سمٹ کے لئے سربراہان مملکت کی آمد ہو یا بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان جس کے لئے ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا اپنی گھٹیا سیاست کو پاکستان پر فوقیت نہ دیں۔