پی پی پی کا یوم تاسیس عوامی مقام پر منعقد کیا جائے گا، عثمان ملک

134
پنجاب میں پی پی پی کی ضلعی سطح پر نامزدگیوں کیلئے صوبائی ٹاسک کمیٹی برائے تنظیمی امور قائم

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس عوامی مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیمیں22 نومبر تک اپنے اجلاس بلا کر یوم تاسیس کی جگہ اور دیگر تیاریوں کی رپورٹ دینگی اور پیپلز پارٹی کی تمام ضلعی تنظیموں کے دفاتر پر 29 اور 30 نومبر کی شب چراغاں کیا جائےگا۔

یہ فیصلہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئر عثمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فائزہ ملک،ڈاکٹر خیام حفیظ،ڈاکٹر احسن منظر،عمران اٹھوال،خالد بٹ اور عمر شریف بخاری شریک ہوئے۔اس موقع پر ممبران میں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے فارم بھی تقسیم کیا گیا ،کنوینیر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی عثمان ملک نے ممبران مانیٹرنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع اور ڈویژن کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جا ئے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو ورکرز کنونشن میں خطاب کے ذریعے پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے۔