پی ڈی ایم اے نے24گھنٹوں کے دوران بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

PDMA
PDMA

پشاور۔24جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ 2 افرادزخمی ہوئے،صوبے بھر میں 23مکانات کوجزوی جبکہ 14مکانات کو مکمل نقصان پہنچا،چترال کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک ہو گئی تھی،چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے،

ڈی آئی خان کی ضلعی انتظامیہ ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرتمام ادارے الرٹ ہیں،پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اوربرساتی نالوں اور دریاں میں پانی کے بحاو کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے،پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کےساتھ رابطے میں ہیں،ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچا وکیلئے میڈیکل ٹیموں متحرک ہیں،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں ۔