چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، تین مجرمان اشتہاری، 6ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

139

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر مردان جناب محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کے احکامات پر چارسدہ پولیس کا روزانہ کی بنیاد پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس نے تھانہ سروکلے ،تھانہ عمرزئی، تھانہ سٹی اور تھانہ خانمائی کےمختلف حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3مجرمان اشتہاری،2سہولت کار،35مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث6 کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے6پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔

جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت 68گاڑیاں اور54افراد کی ویری فکیشن کی گئی ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔