چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کی درخواست پرفریقین سے جواب طلب

86

لاہور۔12اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی قیمت قوانین کے مطابق مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اگست کو جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے اس کیس کو مزید کارروائی کے لیے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوانے کی سفارش کردی ۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عابد عزیز نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی متفرق درخواست پر پیر کو ابتدائی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کا چکن کی قیمت کے حوالے سے موجودہ طریقہ کار غیر قانونی ہے ، قیمتوں کا تعین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ہونا چاہیے تاکہ مناسب قیمتوں کا میکنزم بنایا جا سکے، استدعا ہے کہ قوائد و ضوابط کے تحت چکن کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔