چین اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مالی سال کے پہلے چارماہ میں 21 فیصداضافہ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):چین اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر21.43فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جاری مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوںپر3.13فیصدکی کمی جبکہ چین سے درآمدات میں 25.35فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 7.177ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):چین اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر21.43فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جاری مالی سال کے دوران چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوںپر3.13فیصدکی کمی جبکہ چین سے درآمدات میں 25.35فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 7.177ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.43فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںچین پاکستان دوطرفہ تجارت کاحجم 5.910 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چین کوبرآمدات سے پاکستان کو788.77ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.13فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو813.46ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں چین کوبرآمدات سے ملک کو226.38ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 207.92ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 254.38ملین ڈالرتھا،مالی سال2025میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.477ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چین سے درآمدات پر6.388ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.35فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر5.096ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبر میں چین سے درآمدات کاحجم 1.527ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 1.661ارب ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 1.205ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چین سے درآمدات پر16.31ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔