- Advertisement -
بیجنگ ۔ 5 مئی (اے پی پی)چین میں ایمبولینسیں میٹر کے حساب سے چلا کرے گی۔ چین کے خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کی انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی سروس کے لئے استعمال ہونے والی ایمبولینس خدمات کی اجرت کا تعین میٹر کی مدد سے کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ایمبولینسز پر میٹر نصب کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے طریقہ کار کا مقصد، شہر کے مختلف علاقوں میں خدمت کے لیے فراہم کی جانے والی ایمبولینسز اور ا±ن کے کرایوں میں بے قاعدگیوں پر عوام کا اعتراض دور کرنا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3579
- Advertisement -