بیجنگ ۔8دسمبر (اے پی پی):چین کی برآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران توقعات سے زیادہ تیزی کے ساتھ نمو ریکارڈ کی گئی تاہم امریکا کو ہونے والی برآمدات میں نمایاں کمی برقرار رہی۔اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چند برس میں جائیداد کے شعبے کے طویل مالی بحران اور سست گھریلو کھپت کے باوجود بیرونی تجارت چین کی معیشت کے لیے اہم سہارا رہی ہے۔کسٹمز کے عالمی محکمے کے …
چین کی برآمدات میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.9 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
بیجنگ ۔8دسمبر (اے پی پی):چین کی برآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران توقعات سے زیادہ تیزی کے ساتھ نمو ریکارڈ کی گئی تاہم امریکا کو ہونے والی برآمدات میں نمایاں کمی برقرار رہی۔اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چند برس میں جائیداد کے شعبے کے طویل مالی بحران اور سست گھریلو کھپت کے باوجود بیرونی تجارت چین کی معیشت کے لیے اہم سہارا رہی ہے۔کسٹمز کے عالمی محکمے کے مطابق نومبر میں چین کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اضافہ اکتوبر میں ہونے والی معمولی کمی کے برعکس ہے اور بلومبرگ کے پیشگی اندازے چار فیصد سے بھی زیادہ رہا ،تاہم امریکی منڈی کو برآمدات نومبر میں 33.8 بلین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 47.3 بلین ڈالر کے مقابلے میں 28.6 فیصد کم ہیں۔پن پوائنٹ ایسیٹ مینجمنٹ کے صدر اور چیف اکانومسٹ ژیوی ژانگ نے کہا کہ نومبر میں برآمدات کی بحالی نے مقامی طلب کی کمزوری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دی۔انہوں نے کہا کہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران معاشی رفتار میں کمی جزوی طور پر جائیداد کے شعبے کی مسلسل کمزوری کے باعث سامنے آئی ہے۔









