چین کے صدر شمالی کوریا کادورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ واپس پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ شمالی کوریا کے سرکاری دورے کے بعد منگل کی دوپہر بیجنگ واپس پہنچ گئے ہیں

بیجنگ۔9جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ شمالی کوریا کے سرکاری دورے کے بعد منگل کی دوپہر بیجنگ واپس پہنچ گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ان کے ہمراہ وفد میں ان کی اہلیہ پنگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹ بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور جنرل آفس کے ڈائریکٹر سائی چی، اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی شامل تھے، جو اسی پرواز سے واپس پہنچے۔