چیچہ وطنی، گرانفروشی پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد اور دکانیں سیل کردی جائیں، ڈپٹی کمشنرساہیوال

:ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی فعال موجودگی کو یقینی بنائیں اور عام مارکیٹس اور بازاروں میں قیمتوں کے حقیقی استحکام پر توجہ دیں۔

چیچہ وطنی۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی فعال موجودگی کو یقینی بنائیں اور عام مارکیٹس اور بازاروں میں قیمتوں کے حقیقی استحکام پر توجہ دیں۔ ہر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ کا دورہ کرے اور گرانفروشی کی شکایت پر موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دکانیں سیل کرنے اور ملوث افراد کو جیل بھیجنے کے اختیارات کا بھرپور استعمال کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منٹگمری ہال میں ضلع بھر کے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لیے گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ چار دنوں کے دوران ضلع بھر میں 7491 انسپکشنز کی گئیں جس دوران 53ہزار 5 سو روپے جرمانہ ، 5 دکانیں سیل جبکہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ تجارتی مراکز، ریٹیل شاپس اور تندوروں پر سرکاری نرخ کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کاری کو سو فیصد یقینی بنائیں