ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد قیصرانی نے تحصیل کلورکوٹ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان مصطفی شاہ کے ہمراہ مختلف زرعی فارمز کا معائنہ کیا
ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن کا مختلف زرعی فارمز کا معائنہ
بھکر۔ 09 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سرگودھا ڈویژن اعجاز احمد قیصرانی نے تحصیل کلورکوٹ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان مصطفی شاہ کے ہمراہ مختلف زرعی فارمز کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود فصلات کپاس مونگ تل کماد اور باغات کے کیڑوں بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کی تشخیص کے لیے پیسٹ سکاؤٹنگ کی گئی کاشتکار حضرات کو ان کی دہلیز پر اس حوالے سے اگاہی اور تربیت مہیا کی گئی علاوہ ازیں موسمی تبدیلیوں کے فصلات پر اثرات بالخصوص ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ممکنہ طریقہ کار کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی کاشتکاروں کو مطلع کیا گیا کہ وہ اس سخت گرم اور خشک موسم میں ہلکی ابپاشی کے ساتھ ساتھ متوازن خوراک اور کیڑے بیماری کے حملے کی صورت میں مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے مجوزہ زرعی زہروں کا بروقت استعمال یقینی بنائیں اس موقع پر پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ فیلڈ سروسز کو مزید بہتر کرتے ہوئے کاشتکار حضرات کی فصلات کی پیسٹ سکاؤٹنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں اور محکمانہ سفارشات سے بروقت کاشتکاروں کو اگاہی مہیا کریں









